ٹیکنالوجی

آ گئی وہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا چوہدری نثار کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آ گئی وہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا چوہدری نثار کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف اٹھانے۔کی اجازت دے دی ، چوہدری نثار کل اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا سکتے ہیں،حکم امتناعی سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی، ان کے خلاف حلف اٹھانے میں کوئی قانونی

 

 

Advertisement

 

رکاوٹ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ۔نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ کیا ہے ، جس میں چوہدری نثار کو آگاہ کیا گیا کہ ان کے حلف اٹھانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے،وہ کل اسمبلی کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ان کو بتایا

 

Advertisement

 

گیاکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کیلئے کلیئرنس جاری کردی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے جانچ پڑتال کی ہے ان کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔چوہدری نثار کیخلاف پٹیشنز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ان کے حلف اٹھانے کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ لہذا چوہدری نثار کو کل حلف اٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز چوہدری نثار آج حلف لینے اسمبلی پہنچے تو ان کو بتایا گیا کہ آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں نہیں آئے

 

Advertisement

 

 

۔ اس لیے حلف نہیں لیا جاسکتا۔ لیکن اس کے برعکس معلوم ہوا تھا کہ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے حلف اٹھانے کیلئے چوہدری نثارکےخلاف عدالتی پٹیشنز کو جواز بنایا تھا۔ چوہدری نثار کو بتایا گیا کہ ان۔کےخلاف مختلف عدالتوں میں 5 پٹیشنز چل رہی ہیں۔جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی پٹیشنز کا اسٹیٹس معلوم نہیں ہے۔ اگر پٹیشن میں چوہدری نثار کے خلاف اسٹے ہوا تو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ چوہدری نثار سے

Advertisement

 

 

 

Advertisement

درخواست کی گئی کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو پٹیشنز کا اسٹیٹس پتا کر لینے دیں۔ چودھری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہمیشہ سے دوسرا گھر رہا ہے۔ قومی اسمبلی سیٹ پر ناکام ہوا یا ناکام کیا گیا۔الیکشن میں34 ہزار کی لیڈ سے ممبر صوبائی منتخب ہوا۔ حکومت ایک آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے۔ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی۔ ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اورپنجاب اسمبلی کو لکھ کر بھی دیا۔ آج کہا گیا

 

 

Advertisement

 

اسپیکرموجود نہیں، حلف نہیں ہوسکتا۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کےخلاف عدالت جائیں گے۔ 2 دن بعد حلف اٹھانے پھر آوَں گا۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

19 hours ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

2 days ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

3 days ago