مہوش حیات بھی پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کے لیے تیار، کس جماعت میں شامل ہونگی؟ سب کچھ بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے، تاہم وہ کس جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں تاحال انکی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا، مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کام کی قائل ہیں جس سے لوگوں کی زندگیاں بہتر ہوں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں مہوش حیات نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھی سیاست سے حاصل ہونے والی طاقت کی خواہشمند ہوں لیکن اس بارے میں میرے جو نظریات ہیں ان پر غلط رائے قائم نہ کی جائے۔اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے دماغ میں بڑائی کا خبط سوار نہیں، میرے نزدیک سیاست ایک ایسا عہدہ ہے جس کی مدد سے ہم عوام کی زندگیوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ انھیں ہمیشہ سے عالمی سیاست سے انسیت رہی اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر کس طرح لوگوں کی زندگی پر اثر انداز ہوا جا سکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وہ بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی خواتین آگے بڑھ کر ترقی میں حصہ نہیں لیں گی تو ہمارا ملک جمود کا شکار ہو جائے گا۔خیال رہے کہ مہوش حیات سے گزشتہ سال ایک مداح نے ٹویٹر پر سوال کیا تھا کہ کیا ان کا 2023ءمیں عوام کی خدمت کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے 2028ءکہا تھا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago