اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے تھانے میں نئی درخواست جمع کروادی۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم کو قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگی ، ٹک ٹاکر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریٹر پارک واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی کاروائی کیلئے عائشہ نے تھانے میں نئی درخواست جمع کروا دی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مینار پاکستان گریٹر پارک واقعہ کیس میں اہم پیشرفت، عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو کالز لیک ہو ئی تھیں ۔دونو ں ٹک ٹاکرز ملزمان سے پیسے بٹورنے کے منصوبے بنا رہے ہیں ، ایک کال میں ریمبو کا کہنا تھا کہ ملزمان غریب وہ زیادہ پیسے نہیں دے پائیں گے جبکہ ایک کال پر ریمبو کہتا تم جہاں بھی جاتی ہو میرے پاس وہاں کی ویڈیوز پڑیں ہیں وہ سب لیک کر دوں گا ۔
عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں تمہاری بیوی نہیں جو تم مجھ پر پابندیاں لگائو ۔ریمبو کا کہنا تھا کہ تمہاری وجہ سے میری زندگی برباد ہو گئی میں تمہیں برباد کر دوں گا ۔ تمہاری ایک ویڈو اور تصویر میرے پاس ابھی پڑی ہے ۔ ایک کال میں ریمبو کا کہنا تھا کہ ’’نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاںگے‘‘ ۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے، میں ویڈیوز کو واٹس ایپ کر دوں گا ۔
ایک کال میں ریمبو پوچھتا ہے کہ ملزم چھ یا سات؟ جس پر عائشہ کا جواب تھا کہ 6 ملزمان ہیں ۔اس کے جواب میں ریمبو کا کہنا تھا کہ فی ملزم کتنے پیسے لیےجائیں یہاں تو سب ہی غریب لگ رہے ہیں ۔اس پر عائشہ اکرم کا کہتی ہے کہ ان سے مشکل سے پانچ پانچ لاکھ ارینج ہونے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More