جرمنی کی سب سے بڑی مسجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

برلن (آن لائن )جرمنی کے شہر کولون کی انتظامیہ اور مسلم برادری کے درمیان پابندیوں میں نرمی کے معاہدے کے بعد ملک کی سب سے بڑی مسجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق دو سالہ معاہدے کے تحت

 

 

Advertisement

کولون کی تمام 35 مساجد میں دوپہر 12 سے 3 بجے کے درمیان پانچ منٹ تک نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ان مساجد میں کولون سینٹرل مسجد بھی شامل ہے جو انتہائی دائیں بازوں کی جماعتوں کی جانب سے مسلم مخالف جذبات کا نقطہ آغاز رہنے کے بعد 2018 میں کھول دی گئی

 

تھی۔ جرمنی میں مسلم مخالف جذبات 2015 میں پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر آمد کے بعد شدید ہوگئے تھے۔کولون کی میئر ہینری ریکر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مؤذن کو اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ اس بات کی علامت ہے کہ کولون میں تنوع کو سراہا جاتا ہے اور وہ یہاں موجود ہے

Advertisement

 

 

‘۔یہاں ایک بڑی مسجد کی تعمیر کے تنازع کے دوران اس کے حامیوں نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ وہ اذان باقاعدگی سے نشر نہیں کریں گے، جو مسلم ممالک میں دن میں پانچ مرتبہ سنی جاتی ہے۔ شہر کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی اذان دینے والی مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کی آواز کے حوالے سے حدود کی پابندی کرنی ہوگی اور پڑوسیوں کو پیشگی بتانا ہوگا۔واضح رہے کہ جرمنی میں تقریباً 45 لاکھ مسلمان مقیم ہیں جو ملک کا سب سے بڑا مذہبی اقلیتی گروپ ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

1 hour ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

22 hours ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

3 days ago