ٹیکنالوجی

عثمان بزدار کی جانب سے ملتان میں ایک ارب مالیت کا لگژری گھر تعمیر کرائے جانے کا انکشاف

لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے پنجاب انفارمیشن کمشنر کو درخواست جمع کرادی۔عظمیٰ بخاری نے پنجاب انفارمیشن کمشنر کو 2013کے انفارمیشن ایکٹ کے تحت درخواست جمع کرائی۔

 

 

Advertisement

 

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تین سالوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس اور گھر کیلئے متعدد مرتبہ فرنیچر کی خریداری ہوئی۔متعدد مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس اور گھر سیون اور ایٹ کی تزئین و آرائش بھی ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین سالوں کے دوران کتنا فرنیچر اور کتنی مالیت کاخریداگیا؟۔وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ اور آفس کی تزئین و آرائش پر کتنا خرچہ آیا ہے؟۔

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement

یہ بجٹ کی کس مد میں تمام اخراجات کیے گئے ہیں؟بجٹ کی کتابوں میں وزیر اعلی ہاوس کے اخراجات کی تفصیلات نہیں دی جاتی۔کیا یہ حقیقت ہے کہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپاٹمنٹ نے انہیں اپنے محکمانہ اخراجات کے طور پر دیکھایا ہے؟ہماری اطلاعات کے مطابق یہی حقیت ہے۔تین سالوں میں وزیراعلیٰ آفس،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپاٹمنٹ اور سیکرٹریٹ کے ویلفیئر ونگ کیلئے کتنی گاڑیاں خریدی گئی ۔

 

 

Advertisement

 

 

ان گاڑیوں کی خریداری کیلئے جو ٹینڈرز جاری کیے گئے ان کی معلومات فراہم کی جائیں۔جو گاڑیاں خریدی گئی ان کے نام ،ماڈلز،قیمت اور خریداری کا وقت بتایا جائے،اور کاغذات شئیر کئیے جائیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حال ہی میں ملتان میں ایک لگژری گھر تعمیر کروایا ہے۔اس گھر کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔اس گھر کے اور اس پہ آنے والے اخراجات کے کاغذات فراہم کی جائیں۔جی او آر ون میں متعدد دفاتر کو کیمپ آفس اورگیسٹ ہائوس ڈکلیئر قراردیا گیا۔جن میں وزیراعلیٰ انیکسی بھی شامل ہے۔یہ تمام دفاتر وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس کے زیر استعمال ہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

وزیراعلیٰ آفس کے زیر استعمال تمام کیمپ آفس اور گیسٹ ہاؤسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں،متعلقہ سرکاری کاغذات فراہم کیے جائیں ۔تین سالوں میں وزیراعلیٰ کی انیکسی کی مرمت اور تزئین و آرائش کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔حال ہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اثاثوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔اس تناظر میں وزیراعلیٰ اورانکی اہلیہ کے تمام اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جو 2017 سے انکی زیر ملکیت ہیں ۔ان تمام تفصیلات کیلئے میں اور عطاء تارڑ 29ستمبر 2019کو خط لکھا تھا تاحال اس کا جواب موصول نہیں ہوا۔اگر مذکورہ معلومات جلدفراہم کردی جائیں تو ہم ممنون ہونگے۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago