اہم خبریں

حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کا بھانڈا پھوٹ گیا، حیران کن انکشاف

اسلام آباد (اعتمادنیوزڈیسک) حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کا بھانڈا پھوٹ گیا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کیلئے صرف 60 لاکھ درخت رکھے گئے وزارت پلاننگ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو 60 لاکھ درخت کہاں کہاں لگائے گئے تفصیلات بتانے میں ناکام کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان میں صرف کاغذی درخت لگائے گئے ہیں

 

 

Advertisement

 

چئیرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے تمام صوبوں میں بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات طلب کرلیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے پی ایس ڈی پی پر بریفنگ دی پلاننگ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی اسی ڈی پی کے تحت 1 ہزار 155 منصوبوں پر کام ہو رہا ہے 710 پہلے اور 445 نئے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 7 ہزار278 ارب ہے رکھے گئے ہیں نئے 445 منصوبوں کیلئے 2ہزار 144 ارب روپے ہیں چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کچھ منصوبے عرصوں سے پڑے ہیں ان پر کام کیوں نہیں ہورہا کمیٹی نے پی ایس ڈی پی کے تحت تمام منصوبوں کا ریکارڈ مانگ لیا چئیر مینکمیٹی کا کہنا تھا کہ پہلے سے جاری نئے منصوبوں کی مکمل تفصیلات کہاں ہیں پلاننگ حکام کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کر دیں گے،

 

Advertisement

 

 

پلاننگ کمیشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نو سو ارب میں سے انفراسٹرکچر 62 فیصد رکھا گیاہے انفراسٹرکچر میں ٹرانسپورٹ کمینوکیشن،پانی ،توانائی اور ہاؤسنگ شامل ہیں کل بجٹ میں سے 20 فیصد سوشل سیکٹر کیلئے استعمال ہو رہا ہے سال 2020,21 کیلئے 9 سو ارب روپے رکھے گئے ہیں 8سو ارب کے منصوبوں کی تکمیل پاکستان خود سے کر رہا ہے کل بجٹ میں سے 1 سو ارب روپے بیرون ملک کے ہیں،پلاننگ کمیشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام مکمل کر لیا گیا منصوبے کی فزیکل پراگرس31 فیصد ہو چکی ہے کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ بلین ٹری سونامی پروگرام میں بلوچستان میں صرف 60لاکھ پودے لگائے گئے ہیں سینٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کیلئے صرف 60 لاکھ پودے رکھے گئے ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ رقبے کے لحاظ سے 45 فیصد کا بلوچستان ہے یہ تو حیران کن بات ہے،

Advertisement

 

 

چئیرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ پودے کہاں کہاں ہیں کتنے سائز تک پہنچ چکے ہیں بلوچستان کے دو ارکان کو پورے صوبے میں کوئی پودا نہیں دکھائی دیا کمیٹی کا پلاننگ کمیشن سے بلوچستان میں لگائے گئے 60لاکھ پودوں کی تفصیلات منگوا کر فیصلہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو تفصیلات کے ساتھ بلانے کا فیصلہ موسمیاتی تبدیلی والے صوبوں کی تمام تفصیلات بھی ساتھ لائیں چئیرمین کمیٹی کی ہدایت پلاننگ کمیشن کی جانب سے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بریفنگ پلاننگ کمیشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا منصوبہ 2 ہزار 160 میگاواٹ کا ہے ایکنک نے داسو کی منظوری جولائی 2019 میں دی تھی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی 15 فیصد فزیکل پراگرس ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا منصوبہ فروری 2025 میں مکمل ہوگا منگلا پاور اسٹیشن کی ایکنک نے 2013 میں منظوری تھی منگلا پاور اسٹیشن کا منصوبہ 310 میگا واٹ کا ہے منگلا پاور اسٹیشن کی فزیکل پراگرس 48 فیصد ہے منگلا پاور اسٹیشن کی تکمیل جون 2024 میں ہو گی کمیٹی اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے منصوبوں کی مانیٹرنگ نہیں ہورہی کمیٹی کی جانب سے منصوبوں کی مانیٹرنگ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہارچئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ منگلا اور تربیلا کی مانیٹرنگ،مکمل ہونے کا ڈیٹا دیں جس پر پلاننگ کمیشن حکام نے منصوبوں کی تکمیل،

Advertisement

 

 

پراسیس پر معذرت کرلی حکام کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں پر وزارت توانائی کو کمیٹی میں بلائیں جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ کیا کر رہے ہیں ہمیں مکمل تفصیلات چاہے یہ تاریخ،پرسینٹج وغیرہ کی ضرورت نہیں قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ نے پلاننگ کمیشن سے مکمل رپورٹ طلب کر لی کمیٹی نے پلاننگ کمیشن کو مکمل تیاری اور دستاویزات کے ساتھ آنے کی ہدایت کر دی ۔

Advertisement

 

 

آپ کو ایسی خبر دیتے ہے کہ آپ جان کر حیران رہ جائینگے۔

Advertisement

 

 

جنات کی مسجد،جہاں نہ اذان ہوتی ہے نہ امام رکھاجاتاہے۔ لاہور میں قائم سفید سنگ مر مر سے بنی 400 سال قیدم موتی مسجد کے بارے میں لوگوں کا ماننا ہے کہ یہاں جنات کا بسیرا ہے، جو ان کی دعائیں اللہ تک پہنچاتے ہیں،

Advertisement

 

 

 

Advertisement

اس مسجد میں فرض نمازيں ادا نہيں کی جاتیں۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق عصر سے مغرب کے درميان نفل نمازيں پڑھنے پر پابندی ہے۔ جب کہ مسجد کو 4 بجے بند کرديا جاتا ہے۔ موتی مسجد میں جنات کا ہونا یا نہ ہونا ابھی تک ایک معمہ ہے۔ ماننے والے مانتے ہیں اور انکار کرنے والوں کے پاس بھی کئی دلیلیں ہیں لیکن دعاؤں کی قبولیت کا اختیار صرف ذات پاک کے پاس ہے جو ہمارا رازق بھی ہے اور خالق بھی۔ اندیکھا پاکستان میں اس مسجد کی کہانی سنارہی ہیں۔ شاہین مشعال

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago