معیشت میں بہتری آرہی ہے ، تھوڑا وقت دیں مشیر خزانہ شوکت ترین نے قوم سے بڑی اپیل کردی

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں سیکرٹری خزانہ واشنگٹن میں موجود ہیں،معیشت میں بہتری آرہی ہے ، تھوڑا وقت دیں ۔ ایک انٹرویومیں شوکت ترین نے کہا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی ناکامی کا تاثر غلط ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں سیکرٹری خزانہ واشنگٹن میں موجود ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں بہتری آ رہی ہے، تھوڑا وقت دیں۔اس سے پہلے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں مگر اس سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین کے بطور وزیرخزانہ 6 ماہ کے عرصے میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

     

     

    Advertisement

     

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر خزانہ 6 ماہ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اور اس عرصے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق 6 ماہ کے عرصے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 210 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 3 روپے 23 پیسے اضافہ ہوا، گھی کی قیمت 6 ماہ میں فی کلو 46 روپے 73 پیسے بڑھی، مٹن 101 روپے7 پیسے، بیف 62 روپے 2 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

     

    Advertisement

     

    نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دستاویزات کے حوالے سے بتایاکہ دہی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 19 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مسور25 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، حالیہ 6 ماہ میں انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین کے 6 ماہ کے دور میں پیاز 16 روپے 27 پیسے، ٹماٹر 11 روپے 38 پیسے، آلو 7 روپے 59 پیسے فی کلو اور لہسن کی فی کلو قیمت میں 102 روپے 54 پیسے اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 6 ماہ میں 802 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا، گڑ کی فی کلو قیمت 17 روپے 24 پیسے بڑھی، تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں4 روپے 55 پیسے کا اضافہ ہوا۔

     

    Advertisement

     

     

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے 6 ماہ کے عرصے میں دال مونگ 65 روپے 23 پیسے, دال ماش 16 روپے 86 پیسے کلو سستی ہوئی، دال چنا کی فی کلو قیمت 2 روپے 8 پیسے کم ہوئی، حالیہ 6 ما میں زندہ مرغی فی کلو 7 روپے 32 پیسے سستی ہوئی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شوکت ترین کو بطور وزیر خزانہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا تھا، حکومتی ارکان نے حفیظ شیخ کی وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ مہنگائی قرار دی تھی۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    یہاں پر یہ بات بھی قاب غور ہے کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کے بین الاقوامی سطح پر قیمتوں بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ لیکن گھی قیمیتوں میں اضافہ کس کے کہنے پر کیا گیا ؟

     

     

    Advertisement