اہم خبریں

دودھ 40 سے 45 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی تیاریاں، صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرزنے بڑا اعلان کردیا

کراچی (اعتمادنیوزڈیسک) صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے۔

 

 

Advertisement

 

 

صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے ایک

Advertisement

انٹرویومیں کہاکہ وفاقی حکومت ہماری ضروریات کی 45فیصداجناس برآمدکردیتی ہے، مویشیوں کے لیے جوچارہ اگایا جاتا ہے وہ برآمد کردیتے ہیں۔شاکرعمرگجر نے کہا کہ مرحلہ واردودھ کی قیمتوں میں اضافہ ملک بھرمیں کریں گے، پہلے مرحلے میں سندھ میں اور دوسرے مرحلے میں لاہور میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کہا کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے45روپے بڑھنے جارہی ہے ، حکومت چاہے تودودھ کی قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں، اس کیلئے وفاقی حکومت کو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کوختم کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں چارہ پیدانہیں ہوتایہ اندرون سندھ اورپنجاب سے لایاجاتاہے ، پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں تونہیں کہاعمران خان قیمتیں کریں ، 70سال میں دودھ کی پیداوار میں اضافے کیلئے مربوط کوشش نہیں ہوئیں۔

 

 

Advertisement

 

 

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے باقی اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago