جشن عید میلاد النبیۖ ،حکومت کا قیدیوں کی 90 روز کی سزا معاف کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( اعتماد نیوز ڈیسک) جشن عید میلاد النبی کے موقع پر حکومت نے ملک بھر میں قیدیوں کی 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کر دیا ۔ وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکریٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔

 

 

Advertisement

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیشن کے مطابق عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی، عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

 

 

Advertisement

آپ کو بتاتے چلے وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں دعوی کیا تھا کہ اس دفعہ جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم ایسا منائے گے کہ لوگ دیکھے گے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago