طالبان کا 12 ربیع الاول کو افغانستان میں عام تعطیل کا اعلان

کابل، لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) طالبان کی حکومت نے میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، افغانستان کی لیبر اور سوشل افیئر کی طرف سے بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

واضح رہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکا جشن ولادت منگل بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمدﷺکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا۔

 

 

Advertisement

جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاء ﷺسارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے۔ جشن عید میلاد النبیﷺکی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف پکوانوں کی نیاز تقسیم کی جائے گی۔

 

 

Advertisement

اس دن کی مناسبت سے پہاڑیاں لگائی جائیں گی جس میں ماڈل بنائے جائیں گے، اول،دوئم اورسوئم آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago