موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہونا چاہیے، بھارتی وزیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

نئی دہلی (اعتماد نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

بھارتی وزیر گری گراج سنگھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول میچ نہیں ہونا چاہیے۔بھارتی وزیر کے ساتھ ان کے دیگر دو وزرا نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرانے کے لیے اس پر کابینہ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ دنوں میں ہونے والے میچ کو

 

 

Advertisement

کسی اور سوچ کے ساتھ دیکھنے کی ضروررت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ میچ میں کبھی کچھ مختلف محسوس نہیں ہوا، وہ اسے صرف کرکٹ کے دیگر میچز کی طرح دیکھتے ہیں۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago