گورنمنٹ نے جامعات کھولنے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے 15 جولائی سے جامعات دوبارہ کھولنے پر غور شروع کردیا، اس بارے میں حکومت نے ایچ ای سی کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وہ 15 جولائی کو انسٹی ٹیوٹ کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کے سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کو بورڈ میں لے اور باہمی فیصلے کے ساتھ پالیسی بنائے۔ اس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے ملکی جامعات کے وائس چانسلرز سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اصولی فیصلہ کیا کہ جامعات مزید بند نہیں رکھی جائیں گی، ایچ ای سی جامعات سے مل کر اپنی پالیسی خود بنائے گی، اجلاس کے دوران چیئرمین ایچ ای سی نے جامعات سے سفارشات طلب کرلیں، ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولی جائیں گی، ذرائع نے بتایا ہے کہ جامعات میں تدریسی عمل عید کے بعد بحال ہو گا تاہم 15 جولائی کے بعد کیمپس عملی طور پر کھول دئیے جائیں گے جس کے بعد حفاظتی اقدامات،کورونا سے بچاو کے لیے ڈس انفکیشن اسپرے سمیت دیگر انتظامات کیے جائیں گے۔ 15 جولائی سے ٹیسٹنگ ڈرل کا انعقاد بھی عمل میں لایا جا سکے گا تاہم باقاعدہ کلاسز کا آغاز عید کے بعد 3 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago