اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) ماہرین کے مطابق چقندر انسانی صحت کی حفاظت کے لیے ایک بہترین سبزی ہے، اس کے کھانے سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور کئی امراض سے حفاظت رہتی ہے۔ مصری ویب سائٹ “الاخبار الیوم ” کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چقندر گردوں کے لیے مفید ہوتا ہے،اسی طرح یہ جگر میں بننے والی چربی اور زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
اس کے ساتھ سانس کی دشواری سے بچاؤ اور نظام انہضام کو درست رکھتا ہے۔ چقندر ان سبزیوں میں سے سمجھا جاتا ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ سے مالا مال ہوتی ہیں، یہ ہاضمے کو بہتراور جسم سے چربی والا مواد زائل کرتا ہے۔ یہ خون کی گردش ، جلد کی حفاظت ، آنکھوں میں موتیا بننے سے روکتا ہے، سانس کی دشواریوں سے بچاتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ ایک کپ چقندر جوس کا ایک کپ جوس پینا چاہیے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کینسر کے مرض سے بچنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے۔ اس لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اس کا روزانہ ایک کپ جوس کا پینا چاہیے۔ چقندر کا جوس خون کی کمی کو کم کرتا ہے اور اس میں بڑی مقدار میں آئرن کے ذریعے خون کے خلیوں کی تجدید کا کام کرتا ہے کیونکہ اس کا رس جو فلاونائڈز اور بیٹا کیروٹین سے مالا مال ہوتا ہے اور جسم میں جمع چربی کو نکالنے اور جگر کو صاف کرنے کے لئے معاون ہوتا ہے۔
چقندر کا جوس جسم کی استعداد کار کو بڑھا دیتا ہے ، ماہرین غذا مشورہ دیتے ہیں کہ اس کا روزانہ استعمال سستی اور کاہلی کو کم کرنے اور جسم کو متحرک رہنے کے لیے متحرک کرنا ہے ، اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ فٹ بال کے کھلاڑی اور دیگر افراد بیماریوں سے بچاؤکے لئے چقندر کا مشروب پیتے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More