تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون نے بغیر محرم کے حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کر لی

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے محرم کی شرط ختم کرنے بعد پاکستان کی 35 سالہ بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر حج کا فریضہ ادا کیا۔ رواں برس سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خاتون کو نامحرم کے بغیر حج کی اجازت دی تھی۔

 

 

Advertisement

اس موقع پر بشریٰ شاہ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن ہی سے اللہ کے گھر کی زیارت کی تمنا تھی اور یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ خواب اس طرح ایک تاریخی موقع پر پورا ہوا۔ میرے ساتھ کئی اور خواتین بھی ہیں اور ہم سب بہت خوش ہیں۔ بشریٰ شاہ کے شوہر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور گھر میں رہ کر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کی۔

 

 

Advertisement

واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے صرف 60 ہزار عازمین کو فریضہ حج ادا کرے کی اجازت دی گئی تھی جس کے لیے اولین شرط ویکسینیشن کروانا تھی۔ اس سال حج کرانے والوں میں 40 فیصد خواتین ہیں۔

 

 

Advertisement

تاہم اس کے بارے میں علماء اکرام باقاعدہ فتوی آنے کی ضرورت ہے کہ کیا عورت محرم کے بغیر سفر کرے کے حج یا عمرہ کی ادائیگی کر سکتی ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago