بین الاقوامی

پاکستانی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش، ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے 20 پیسے پر آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج 2 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد اب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 173 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر

 

 

Advertisement

کی بلند ترین سطح ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ جو اب مشیر بن چکے ہیں، اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے لیے روپے کی قدر میں کمی لائی گئی تھی ۔ چھ ماہ تک پاکستان کے وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے

 

 

Advertisement

،کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔شوکت ترین نے 17 اپریل 2021 کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھایا تھا ، عوامی نمائندہ نہ ہونے کے باعث شوکت ترین کے عہدے کی مدت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تھی جو گزشتہ روز ختم ہو گئی ۔ جس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے شوکت ترین کو اپنا مشیر بنا لیا ۔ امید کی جاتی ہے کہ اب وہ بطور مشیر قومی خزانے کے معاملات کو دیکھیں گے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago