فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کا سابق کپتان انتقال کرگیا

نئی دہلی (اعتماد نیوز ڈیسک) موت کا ایک وقت مقرر ہے جو اس مقررہ وقت پر آ کر ہی رہے گی خواہ کوئی مسلم ہو یا غیر مسلم آخر کا ر اُس نے موت کے منہ میں جانا ہے ۔ کسی کو سجدہ کی حالت میں موت آ جاتی ہے تو کسی کو سڑک پر کسی کو ہسپتال میں موت نصیب ہوتی ہے تو کسی کو گھر پر۔

 

 

Advertisement

اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان اوی بروٹ حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اوی بروٹ ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں اپنے گھر میں ٹیلی ویژن پر آئی پی ایل کا فائنل دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

 

 

Advertisement

انتیس سالہ اوی بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انہوں نے 2011 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹر کی ٹیم کیلئے بطور وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز کھیل رہے تھے۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز آئی پی ایل کا فائنل چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا۔

 

 

Advertisement

چنائی کی ٹیم نے مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں چوتھی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز آئی پی ایل کا فائنل چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا۔ چنائی کی ٹیم نے مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں چوتھی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago