اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مفتی نعیم بٹ کا باپ بیٹی اوربھائی بہن کے رشتوں سے متعلق ایک تقریر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گیا ۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مفتی نعیم بٹ کا باپ بیٹی اوربھائی بہن کے رشتوں سے متعلق ایک تقریر سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گیا ۔
انہوں نے اپنے بیان میں ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی نعیم بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریعت نے بتایا ہے کہ جب بیٹی 2 یا تین سال کی ہو جائے تو باپ کو یہ حکم ہے کہ تم نےاپنی بیٹی کامنہ نہیں چومنا ۔ انکا کہنا تھا کہ اب کیا ہو رہا ہے کہ بیٹی باپ سے گلے مل رہی ہے اور بہن بھائی بھی ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اللہ پاک کچھ کہہ رہا اور ہم کچھ اور کر رہے ہیں ۔ ابھی اگر آپ مفتیوں سے جا کر پوچھے اس کا نتیجہ کیا نکل رہا ہے میں اللہ پاک کی قسم یہاں بیان نہیں کر سکتا ،اس کا نتیجہ وہ نکل رہا ہے ۔
تاہم اس بارے میں ابھی تک باقی علماء اکرام کی طرف سے بھی بیان سامنے نہیں آیا اور ناہی مفتی صاحب کی طرف سے وضاحت دی گئی۔