اہم خبریں

افغانستان میں تیل پاکستان سے بھی سستا ٗ کتنے ممالک میں پٹرول پاکستان سے مہنگا ہے ؟ مختلف ریسرچ اداروں کی رپورٹس سامنے آگئیں

لاہور( اعتماد نیوز ڈیسک) تیل کی قیمتوں کے موازنے کے حوالے سے مختلف ریسرچ اداروں کی رپورٹس سامنے آگئیں جس کے مطابقسستے تیل کے حوالے سے فہرست کے مطابق پاکستان کا شمار پہلے 168ممالک میں 28ویںنمبر پر تھا جو اب 33ویں نمبر ہوگیا ہے جس کا مطلب ہے کہ 135ممالک ایسے ہیں جہاں پٹرول پاکستان سے مہنگا ہے۔

 

 

Advertisement

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فہرست میں وینزویلا میں تیل سب سے سستا ہے دوسرے نمبر پر ایران،تیسرے نمبر پر شام ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر افغانستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیل پاکستان سے بھی سستا ہے اور اس فہرست میں افغانستان 23ویںنمبر پر ہے۔بھارت،بنگلہ دیش،چین اور روس،جاپان،امریکہ اور سری لنکا بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیل پاکستان سے زیادہ مہنگا ہے جبکہ ہانگ کانگ وہ ملک ہے جہاں تیل سب سے زیادہ مہنگا ہے۔

 

 

Advertisement

معاشی تجزیہ نگار و ںکے مطابق ہر ملک کے شہریوں کی قوت خرید کو دیکھنا ضروری ہے اگر کسی ملک میں تیل مہنگا ہے لیکن اس ملک کے شہریوں کی آمدن زیادہ ہے اور ان کی قوت خرید زیادہ ہے تو اس ملک میں تیل مہنگا ہوکر بھی اس ملک سے سستا ہے جہاں شہریوں کی قوت خرید کم ہے۔

 

 

Advertisement

اقتصادی ماہرین کے مطابق ہر ملک کے حالات مختلف ہے کچھ ممالک ایسے ہیں جن کا 100فیصد تیل درآمدات پر انحصار ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جن کی اپنی تیل پیداوار بھی ہے اور کچھ وہ درآمد کرتے ہیں پھر پیداوار اور درآمدی تیل کا تناسب بھی مختلف ہے۔اسی طرح ہر ملک کا تیل درآمدی لاگت بھی ایک جیسا نہیں ہے خریداری کا طریقہ کار بھی مختلف ہے ،بعض ممالک ہیج ٹریڈنگ کرتے ہیں یعنی وہ مسقبل کے سودے کرتے ہیں جس کی وجہ سے قیمت میں فرق پڑتا ہے اگر کسی نے تین ماہ قبل سودے کئے ہیں تو انہیں موجودہ زیادہ نرخوں کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

3 hours ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

1 day ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

3 days ago