دلچسپ و عجیب

پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔جاپانی حکومت نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین کو ذخیرہ کرنے کی قومی صلاحیت بڑھانے کیلئے65 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کا سامان اسلام آباد کو فراہم کیا۔

 

 

Advertisement

 

ایک انٹرویومیں کووڈ 19 پر سائنسی ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایپسیلون نامی کووڈ 19 کی ایک خطرناک قسم کا پتا لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ قسم کیلیفورنیا میں نمودار ہوئی تھی، اسی وجہ سے اسے کیلیفورنیا قسم یا B.1.429 کہا جارہا ہے جس کے بعد یہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک پہنچی۔

 

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں بھی اس کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور اب تک ایپسیلون کی پانچ مختلف اقسام اور سات میٹیشنز ملی ہیں جس نے اسے زیادہ متعدی بنا دیا ہے۔ٹاسک فورس رکن نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لیے اس کے دوبارہ پھیلا کے امکانات ہیں۔

 

Advertisement

 

 

ڈاکٹر جاوید اکرم، جو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر بھی ہیں، نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جین سیکوینسنگ کی مدد سے پاکستان میں 40 افراد کے اس قسم سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن یہ حقیقی اعداد و شمار نہیں ہیں کیوں کہ ہر مریض کی جین سیکوینسنگ نہیں کی جاتی۔

Advertisement

 

 

انہوںنے کہاکہ مثبت پہلو یہ ہے کہ تمام ویکسینز ایپسیلون کے خلاف مثر ہیں، اس لیے لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے چاہئیں اور معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرنا چاہیے۔دوسری جانب وزارت قومی صحت (این ایچ ایس)اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ایک ویڈیو پیش کی جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ کووڈ 19 ویکسین کیسے کام کرتی ہے۔ویڈیو میں واضح کیا گیا کہ ویکسین بیماری کی وجہ نہیں بنتی بلکہ یہ جسم میں مدافعتی قوتوں کو کووڈ 19 کو پہچاننے اور وائرس کے جسم میں داخل ہونے پر جواب دینے کی تربیت دیتی ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

پاکستان کو جاپانی حکومت کے فنڈ کردہ اور یونیسیف کے ذریعے خریدے گئے 65 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کے کولڈ چین آپٹمائزیشن آلات موصول ہوئے ہیں تاکہ کووڈ ویکسین کو ذخیرہ کرنے کی قومی صلاحت کو بڑھایا جائے۔اس ضمن میں وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ ایڈا گرما کی موجودگی میں جاپانی سفیر متسودا کونینوری سے یہ آلات وصول کیے۔اس موقع پر ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ گزشتہ 70 برسوں کے سفارتی تعلقات کے دوران جاپان کی طرف سے کی گئی اہم شراکت کی قدر کرتے ہیں۔

 

 

Advertisement

 

پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کئی برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان صحت، تعلیم اور بجلی سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری ہے۔دوسری جانب جاپانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں شراکت داری کا ایک نیا راستہ کھل جائے گا اور ذیابیطس سے نمٹنا بھی ایسا ہی ایک شعبہ ہو سکتا ہے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago