لندن کے دورے کا مقصد سیاسی جوڑ توڑ نہیں بلکہ۔۔۔ جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے

    لندن (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سابق مقرب خاص جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کا لندن کا دورہ نجی مقاصد کیلئے ہے اور اس دورے کا مقصد سیاسی جوڑ توڑ نہیں ہے۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی کی خبر کے مطابق جہانگیر ترین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے اپنے ملاقاتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

     

     

    Advertisement

    انھوں نے کہا کہ وہ میڈیکل چیک اپ اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے 2 ہفتے کیلئے لندن آئے ہیں، میرے ذہن میں اس دوران کسی سیاسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، میں یہاں اپنے ڈاکٹروں، دوستوں اور ساتھیوں سے ملاقاتیں کروں گا لیکن ذاتی طورپر۔ ایک سال قبل بھی جب جہانگیر ترین لندن پہنچے تھے تو یہ قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ وہ شریف فیملی سے ملاقات کریں گے لیکن دونوں جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی اور ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

     

     

    Advertisement

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ الیکشن میں عمران خان کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ نبھانے والے ساتھی جہانگیر ترین اب پس منظر ہو گئے اور واضح طور پر عمران خان کے ساتھ نظر نہیں آتے۔

     

    Advertisement