گورنر سٹیٹ بینک ڈالر مہنگا ہونے کے فوائد گنوانے لگے

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہےکہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے لہٰذ اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔

     

     

    Advertisement

    مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائےگی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔

     

     

    Advertisement

    ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔

     

     

    Advertisement

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہےکہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

     

    یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں موجود مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement