لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) کئی بیماریوں کا علاج ہمارے گھر میں ہی موجود ہوتا ہے لیکن لوگ آگہی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے ماہرین کے حوالے اپنی رپورٹ میں 11مختلف عارضوں سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے بتائے ہیں جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہئیں۔یہ ٹوٹکے ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔
خواتین کو ماہواری کے دوران تکلیف ہونا ٹھنڈے پانی میں دو یا تین لیموؤں کا رس ڈالیں اور پی لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے حیض کے دنوں میں ہونے والی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔ دائمی سردرد ایک سیب کو چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔
قبض ، گیس کے باعث پیٹ کا اپھارہ ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈال کر پئیں گلے میں درد ہونا تُلسی کے دو تین پتے پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں، حتیٰ کہ پتوں کا عرق پانی میں آ جائے۔ پھر اس سے غرارے کریں منہ کا السر(منہ میں زخم ہو جانا) کیلے اور شہد کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے منہ کے اندر متاثرہ حصوں پر لگادیں۔