شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل،اپوزیشن لیڈر نےحکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مرکز، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں۔

     

     

    Advertisement

    شہباز شریف نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو بھرپور بنانے کے لیے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں ۔شہباز شریف نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان کے صوبائی اور اضلاع کے صدور کو ہدایت جاری کی ۔

     

     

    Advertisement

     

    اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں،ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔

     

    Advertisement