مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے کھول دیے گئے کرونا کے بعد آج حرم میں پہلی بار مکمل گنجائش کیساتھ نمازجمعہ ادا ہو گی

    مکہ مکرمہ(این این آئی) کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین نے تقریبا ایک سال بعدمکمل گنجائش کے ساتھ حرم شریف میں نماز جمعہ ادا کی،انتظامیہ کی جانب سے حرم مکہ آنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیاتھا اور درجہ حرارت چیک کرنے

     

     

    Advertisement

    والے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے۔حرم شریف آنے والوں کے لیے مختلف مقام پر 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی گئی ۔حرمین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے کھول دئیے گئے ، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ

     

     

    Advertisement

    وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے حرم مکہ آنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیاتھا اور درجہ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے۔حرم شریف آنے والوں کے لیے مختلف مقام پر 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ۔

     

     

    Advertisement