گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں ، محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

لاہور(اعتماد نیوز ڈیسک) بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں داخل ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم گزشتہ رات پنجاب میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کا باعث بنے گا۔

 

 

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائو الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ میں بارش کا امکان ہے، جب کہ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پورمیں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، گوجرانوالہ اورلاہور ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان بھی ہے۔

 

 

Advertisement

دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 33400کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد5000کیوسک اور اخراج5000کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد12600کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد11900کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

 

 

Advertisement

جناح بیراج آمد37300کیوسک اور اخراج 32500کیوسک،چشمہ آمد36600کیوسک اوراخراج 40000کیوسک، تونسہ آمد39700 کیوسک اور اخراج39300 کیوسک، پنجند آمد2100 کیوسک اور اخراج 2100 کیوسک،گدو آمد 40400 کیوسک اور اخراج 34300 کیوسک، سکھر آمد33300 کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11200کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1511.61 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.815 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1179.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.160 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح641.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

 

 

Advertisement

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago