اکثر خواتین سرد موسم میں حاملہ کیوں ہوتی ہیں؟ سائنس نے ایسا جواب ڈھونڈ لیا کہ۔۔

پاکستان میں اعداد و شمار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ یہاں ڈیٹا کی دستیابی آسان نہیں مگر امریکا اور یورپ یا مختلف ایشیائی ممالک میں آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ وہاں اکثر افراد کی سالگرہ جولائی سے ستمبر کے درمیان ہوتی ہے۔

 

 

Advertisement

یہ کوئی اتفاق نہیں، درحقیقت صرف امریکا میں ہی دسمبر میں حاملہ خواتین کی شرح میں 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور اب سائنس نے اس حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

 

 

Advertisement

دنیا میں ہر مخلوق کا ارتقائی وجدان ہوتا ہے اور پیدائش کا ایک مخصوص موسم ہوتا ہے جبکہ تحقیق کے مطابق انسانوں میں بھی یہ رجحان موجود ہے۔

 

Advertisement

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر حمل سرد موسم میں ٹھہرتا ہے تو بچوں کی پیدائش گرم مہینوں میں ہوتی ہے اور اس وقت وسائل زیادہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں (امریکا یا یورپ میں اکثر سرد موسم میں برفباری کی وجہ سے نقل و حمل کافی مشکل ہوتی ہے)۔

 

 

Advertisement

تاہم سرد مہینوں اور حمل کے درمیان کیا تعلق ہے؟ اس کا جواب تحقیق میں یہ دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ جب درجہ حرارت گرجاتا ہے، دن کا دورانیہ (سورج کی روشنی) کم اور رات کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔

 

 

Advertisement

تحقیق میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرد مہینوں میں مردوں کے اسپرم گرم موسم کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوتے ہیں جبکہ دن کی روشنی کا دورانیہ کم ہونے سے خواتین کا تولیدی نظام بھی زیادہ بہتر ہوجاتا ہے۔

 

 

Advertisement

مذکورہ تحقیق میں موسم اور حمل ٹھہرنے کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور یہ بات سامنے آئی کہ گرمیوں میں اسپرم کا معیار کم ہوجاتا ہے جبکہ خواتین کا نظام بھی مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

 

Advertisement

ویسے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ تعطیلات کے ایام کے دوران زیادہ خواتین حاملہ ہوتی ہیں (دسبمر میں امریکا اور یورپ میں کرسمس کی وجہ سے کافی تعطیلات ہوتی ہیں)۔

 

 

Advertisement

 

امریکا میں 1994 سے 2014 تک بچوں کی پیدائش کے اعداد و شمار کی مدد سے ایک نقشہ تیار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوگوں میں سب سے عام سالگرہ کا دن 9 ستمبر تھا جبکہ دوسرے نمبر پر 19 ستمبر تھا۔

 

Advertisement

 

ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کی پیدائش گرم مہینوں میں ہوتی ہے وہ اوسطاً سال کے اولین 5 مہینوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے زیادہ پیدائشی وزن کے مالک ہوتے ہیں، اس کے مقابلے جو خواتین گرم موسم میں حاملہ ہوتی ہیں ان میں جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago