وزیر اعظم عمران خان سعودیہ میں مصروف اور پاکستان میں وزیر اعلٰی نے استعفی دے دیا، سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
وزیر اعظم عمران خان سعودیہ میں مصروف اور پاکستان میں وزیر اعلٰی نے استعفی دے دیا، سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
کوئٹہ ( اعتماد نیوز ڈیسک) کافی عرصہ سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات بگڑ رہے تھے۔ جس کا آج فیصلہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 24 اکتوبر 2021 کو وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے تحریری طور پر اپنا استعفی گورنر بلوچستان کا جمع کروا دیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی طرف سے ابھی تک اس استعفی کے بارے میں ردعمل یا بیان نہیں آیا۔ جبکہ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی نے استعفی اپوزیشن کے کہنے پر دیا جو کہ پہلے سے ہی طہہ شدا تھا۔
یاد رہے کہ ان دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک وفاقی حکومت کی طرف سے اس بارے میں سامنے نہیں آیا۔