بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا، بابراعظم اور محمد رضوان کا بھارت کے خلاف نیا ریکارڈ

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک⁹) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی فتح پر بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا ہے، پاکستان کے اوپنر بلے بازوں نے بھارت کے خلاف نیاریکارڈ بنا ڈالا ہے، دونوں کی شراکت میں 152 رنز بنے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، بابر اعظم نے 68 جبکہ محمد رضوان نے 79 رنز بنائے، اس سے قبل بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ کی شراکت میں پاکستان کا ریکارڈ 106 رنز کا ہے جو 2012 میں محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بنائے تھے۔