اہم خبریں

یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے، مریم نواز نے عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا

لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا سات سالہ پرانا بیان ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے’۔مریم نواز نے 24 جولائی 2014 کا بیان ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ ‘ تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی!’۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گذشتہ روز ہی سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے، وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں نوافل بھی ادا کیے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچے جہاں آج انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago