صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ آخر کارحکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

    پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو ملے گا۔ موٹرسائیکل والوں کو

     

     

    Advertisement

    دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز پیش کی گئی کہ موٹرسائیکل مالکان کو 10 سے 20 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سبسڈی پی ایس او کارڈ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ صارف کے اکاؤنٹ میں بھی سبسڈی کی رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ آمدن

     

     

    Advertisement

    رہائش اور خاندان کے افراد کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے گا۔ ماہانہ 35 سے 40 ہزار روپے سے زائد آمدن والے سبسڈی کے لیے نا اہل ہوں گے۔ ملک میں تین کروڑ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں جن میں سے پونے دو کروڑ آن روڈ ہیں۔

     

     

    Advertisement

    کمرشل موٹرسائیکل چلانے والوں کو سبسڈی نہ دینے کی

    سفارش کی گئی ہے۔ صرف 30 سے 35 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے سے قومی خزانے پر سالانہ 20 سے 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پلان کی کامیابی کی صورت میں سبسڈی کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔ کوشش ہے کہ سفارشات پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا

     

    Advertisement

     

     

    جائے۔ سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان ہی دیں گے۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10

    Advertisement

     

     

    روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت

    Advertisement

     

     

    میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108روپے35 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے پر عوام کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کی تھی۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement