پاکستان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جیل ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جیل وارڈن،
ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری، پیکیج سے قیدیوں اور ملازمین کے مسائل حل ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تاریخ ساز پریزن پیکیج فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قیدیوں اورجیل عملے کیلئے 5ارب50کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہیں ملتی۔ 1894کے نظام کو127سال بعدبدل رہے ہیں۔ قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ
ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا کہ 127سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعدوضوابط کو تبدیل کیا جارہاہے۔قیدی انسان ہیں اوران کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔ قیدیوں کومعاشرے کا مفید رکن بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ پریزن پیکیج کے تحت قیدیوں کو میٹرس، کمبل اور تکیہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ موسم سرمامیں گرم پانی کیلئے جیلوں میں گیزرلگائے جا رہے ہیں۔ سیل اور بیرکس میں ائیرکولر، ایگزاسٹ فین، لائٹس اور اضافی پنکھے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے