اہم خبریں

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

پاکستان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جیل ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جیل وارڈن،

 

 

Advertisement

ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری، پیکیج سے قیدیوں اور ملازمین کے مسائل حل ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تاریخ ساز پریزن پیکیج فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قیدیوں اورجیل عملے کیلئے 5ارب50کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہیں ملتی۔ 1894کے نظام کو127سال بعدبدل رہے ہیں۔ قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ

 

 

Advertisement

ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا کہ 127سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعدوضوابط کو تبدیل کیا جارہاہے۔قیدی انسان ہیں اوران کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔ قیدیوں کومعاشرے کا مفید رکن بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ پریزن پیکیج کے تحت قیدیوں کو میٹرس، کمبل اور تکیہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ موسم سرمامیں گرم پانی کیلئے جیلوں میں گیزرلگائے جا رہے ہیں۔ سیل اور بیرکس میں ائیرکولر، ایگزاسٹ فین، لائٹس اور اضافی پنکھے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے

 

 

Advertisement

ساتھ 6سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریحی سہولیات اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔کم عمر قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔کم عمر قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ صحت

 

 

Advertisement

ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا۔ قیدیوں کی سہولت کے لئے لنچ اورڈنر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں ربیع الاول کی مناسبت سے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منایا گیا۔قیدیوں کے مابین تلاوت قرآن پاک، سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوؤں پر تقریری اورنعت خوانی کے مقابلے ہوئے اور مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر قیدیوں کو انعامات دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب

 

 

Advertisement

 

 

حکومت نے قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکیج دیاہے۔ جیل عملے کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنا یا جا رہا ہے۔تنخواہوں و الاؤنسز کے ساتھ جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دیا جائے گا اور اس پیکیج پر تقریباً2 ارب 77 کروڑروپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل وارڈن، ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے

Advertisement

 

 

 

Advertisement

اور ان پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر 9 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات کو 21 آپریشنل گاڑیاں دی جا رہی ہیں جس پر 10 کروڑ 64 لاکھ روپے صرف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء پیکیج کی طرز پر جیل شہداء

 

 

Advertisement

 

کے مروجہ پیکیج میں اضافہ کیاہے۔پنجاب پریزن سروس کے شہداء کے بچوں کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جیل ملازمین کے بچوں کو سکالرشپ، جہیز فنڈاور میڈیکل الاؤنس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جیل کو 2، 2 جیل وین دی جائیں گی، 72 وین کی فراہمی پر 91 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ جیلوں میں موجود 287 پریزن وین کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔وین میں قیدیوں کیلئے پنکھے، ایگزاسٹ اور نئی سیٹیں لگائی جا رہی ہیں جس پر 7کروڑ 17لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

 

Advertisement

 

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تاریخ ساز پریزن پیکیج سے قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔آج تک کسی بھی حکومت نے قیدیوں اور جیل ملازمین کی حالت زار پر توجہ نہیں دی۔ تاریخی پریزن پیکیج سے فرسودہ نظام میں حقیقی تبدیلی آئے گی اور یہ پیکیج جیل نظام میں دوررس اورانقلابی تبدیلیوں کی بنیاد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک پیکیج نہیں بلکہ قیدیوں اورجیل ملازمین کی ضروریات کو مدنظررکھ کر ریلیف کی فراہمی کا جامع پروگرام ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago