’’ویکسین آپ کی دہلیز تک” ‘‘ پنجاب حکومت کاگھر گھر جا کر25 اکتوبر تا 12 نومبر کورونا ویکیسی نیشن کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )حکومت پنجاب 25 اکتوبر تا 12 نومبر کورونا ویکیسی نیشن کی خصوصی مہم ” ویکسین آپ کی دہلیز تک” چلا رہی ہےمہم میں 12000 سے زائد ٹیمیں ہر محلے او گاؤں میں جاکر ویکسینیشن کا اہتمام کریں گی ۔

سماجی کارکن گھر گھر جا کر شہریوں کے ٹیموں تک رسائی میں معاونت کریں گے، حکومت پنجاب کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ،ویکسین مکمل کروائیں اور محفوظ ہو جائیں۔ حکومت پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد لوگوں کی ویکسینشن میں معاونت کریں۔واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

Recent Posts

آپ کی پانی کی بوتل ایک جراثیم زدہ ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہے! جانئے کیسے

یہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ کیا آپ بھی پانی کی بوتل کو دھوئے بغیر… Read More

17 hours ago

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ، 5 منٹ میں نجات

بغل کی بدبو اور سیاہی کا خاتمہ: آسان اور قدرتی طریقہ۔   * بغل کی… Read More

22 hours ago

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

2 days ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

3 days ago