اہم خبریں

سرسوں کے تیل کا استعمال 40 سال کے ہو کر بھی 20 کے لگیں گے، یہ تیل بس جسم کے ان دو حصوں پر لگائیں اور جوانی کے مزے لوٹیں

لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) سرسوں کا تیل جِلد کی خوب صورتی اور حفاظت کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔یہ تیل سورج کی تمازت سے جھلس جانے والی جِلد کی درستی میں مدد کرتا اور جِلد پر موجود داغ دھبوں کو صاف کر کے اسے قدرتی نکھار بخشتا ہے ۔

 

 

Advertisement

سرسوں کے تیل میں حیاتین (وٹامن ای)کیخصوصیات بہت وافر مقدار میں ہوتی ہیں ۔جِلد کی اوپری سطح پر سرسوں کا تیل لگانے سے آپ کی جِلد سورج کی بنفشی شعاعوں کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔ سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج جِلد کو تروتازہ ،جوان وصاف ستھرا کردیتا ہے اور خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں معاونت کرتا ہے ۔

 

 

Advertisement

یہ نہ صرف جِلدی تعدیہ (انفیکشن)ختم کرنے میں نہایت مفید ہے ،بلکہ جِلد کی سوزش وجلن کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے ۔اس کے علاوہ زخموں کو بھی بہت تیزی سے مند مل کرتا ہے ۔سرد موسم میں اکثر ہونٹوں کی جِلد خشک ہوجاتی ہے،جس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان سے خون بھی رسنے لگتا ہے ۔سرسوں کا تیل پھٹے ہوئے ہونتوں کو اچھا کرنے کا بہترین علاج ہے ،لیکن اسے پھٹے ہوئے ہونٹوں پر نہیں لگائیں بلکہ رات کو سونے سے پہلے ناف میں دو تین قطرے ڈال کر سوجائیں اور یہ عمل روزانہ کریں ۔

 

 

Advertisement

اس سے آپ جوان نظر آئیں گے اور آپ کی عمر کم نظر آئے گی ۔جلد میں نکھار آ جائے گا ۔ سرسوں کا تیل حیاتین اور معدنیات (منرلز)کا مجموعہ ہے ۔اس میں کثیر مقدار میں بیٹا کیروٹین ہوتی ہے ۔

 

 

Advertisement

بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ یہ بالوں کے لیے نہایت مفید حیاتین قرار دی جاتی ہے ۔ سرسوں کے تیل میں فولاد ، چربیلا تیزاب (فیٹی ایسڈ) ،کیلشئم اور میگنیشئم جیسی اہم معدنیات پائی جاتی ہے ،جو بالوں کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ سرسوں کا تیل بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔

 

 

Advertisement

یہ گنج پن کو ختم کرنے میں نہایت موٴثر ٹانک کا کام سر انجام دیتا ہے اور خشک و بے رونق بالوں کو چمک دمک و تروتازگی عطا کرتا ہے ۔یہ تیل سر کی جِلد میں تعدیے کے باعث ہونے والی خارش کے خلاف مدافعت کرتا اور اس سے نجات دلاتا ہے ۔

 

 

Advertisement

بالوں میں تیل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تیل کو ہلکا سا گرم کر کے اُس سے پندرہ منٹ تک سر کا خوب مساج کیا جائے ۔ بالوں کو ڈھانپ لیں اور دوتین گھنٹے بعد سرد ھو لیں ۔ یہ عمل بالوں کو ہر قسم کے جِلدی تعدیے سے بچا کر انھیں لمبا ، گھنا اور خوب صورت بنا تا ہے ،جس سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔

 

 

Advertisement

یہ ایک تجرباتی نسخہ ہے اگر آپ کو یہ موافق نا آئے تو اس کا استعمال بند کر سکتے۔ کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں فوار ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

19 hours ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

2 days ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

3 days ago