اہم خبریں

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) قومی فضائی کمپنی ’ال اطالیہ‘ مالی بحران کا شکار ہو کر بالآخر خاتمے سے دوچار ہو گئی اور اٹلی کی حکومت نے اس ایئرلائن کو تحلیل کرکے ’آئی ٹی اے ایئرویز‘ کے نام سے نئی قومی ایئرلائن بنا دی ہے۔ گزشتہ ہفتے اس نئی ایئرلائن کی پہلی پرواز نے اڑان بھری تھی۔

 

 

Advertisement

حکومت کی طرف سے ال اطالیہ کمپنی کے ایک چوتھائی سٹاف کو آئی ٹی اے ایئرویز میں ملازمتیں دی گئی ہیں مگر پھر بھی ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور گزشتہ روز ملازمتوں سے ہاتھ دھونے والی 50سے زائد ایئرہوسٹسز نے شرمناک طریقے سے احتجاجی مظاہرہ بھی کر ڈالا۔ سی این این کے مطابق ال اطالیہ کی یہ ایئرہوسٹسز اپنی ختم ہو جانے والی فضائی کمپنی کی یونیفارم میں ملبوس روم کے علاقے کیمپیوڈوگلیو میں اکٹھی ہوئیں اور وہاں احتجاجاً یونیفارم اتار کر بر ہنہ ہو گئیں۔ ایئرہوسٹسز بر ہنہ حالت میںال اطالیہ کے خاتمے اور اپنی نوکریاں کھونے پر نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔

 

 

Advertisement

وہ احتجاج کے دوران ’ہم ال اطالیہ ہیں‘ جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔ اس حوالے سے ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ ایک طرف بڑی تعداد میں ال اطالیہ کا سٹاف بے روزگار ہو گیا ہے اور جن لوگوں کو آئی ٹی اے ایئرویز میں ملازمت دی گئی ہے، انہیں بہت کم تنخواہ پر رکھا گیا ہے اور ان کی سنیارٹی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونینز آئی ٹی اے ایئرویز کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ال اطالیہ 74سال تک آپریشنز جاری رکھنے والی دنیا کی معروف ترین فضائی کمپنی تھی۔ اس کی آخری پرواز جمعرات کے روز اڑی اور اس کے بعد یہ تاریخی فضائی کمپنی ماضی کا حصہ بن گئی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago