لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی پاکستان سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کہے گئے الفاظ کی گونج ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان آنے کے بعد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنانے کے بعد واپسی پر 20 ستمبر کو رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کو اپنے ویڈیو بیان میں تنبیہ کی تھی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ کوئی رعایت نہیں برتیں گے،
پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنا غصہ نکالے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان کا پہلا ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔
شاہد آفریدی نے افغانستان کی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار برتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی، اس ٹیم میں کچھ سنجیدہ میچ ونر، معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سب سے بہترین پرفارمنس مجیب کی رہی،
یہ ٹیم یقینا بڑی ٹیموں کیلئے متحدہ عرب امارات کے حالات میں کافی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More