اہم خبریں

سعودی عرب نے عمران خان کو ایک اور بڑا تحفہ دے دیا، پاکستانی معیشت میں بہتری۔۔

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 4ارب 20کروڑ ڈالرزکی امداد کا اعلان۔

 

 

Advertisement

اسلام آباد/ ریاض (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد مثبت خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

 

 

Advertisement

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

 

 

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

 

 

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصے بعد بھی سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کی تھی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کی مالی معاونت کی تھی۔

 

 

Advertisement

آپ کو بتاتے چلے کہ حال میں ہی پاکستانی وزیراعظم سمیت مسلمانوں کے سربراہوں کا سعودی عرب میں اجلاس ہوا جس کا بنیادی مقصد تیزی سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں اقدام لینا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اجلاس اپنے مطلوبہ نتائج لینے میں کامیاب رہا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago