اسلام آباد / جدہ (اعتماد نیوز ڈیسک ) سعودی حکومت نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ، آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔
اسلام آباد / جدہ (اعتماد نیوز ڈیسک ) سعودی حکومت نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ، آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے، سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے دوران پندرہ روز کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔ سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے نے زائرین کو عمرہ اور نماز کے لیے بھی عام اجازت دے دی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اب ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔
یہ سہولت 17اکتوبر 2021اتوار سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے۔یاد رہے گذشتہ جمعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد اسماجی فاصلے کے بغیر معمول کے مطابق نماز جمعہ ادا کی گئی، جو انتہائی خوش آئین بات تھی اور عالم اسلام میں اس سے راحت کی سانس آئی۔
ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ نے حرمین کے انتظامی امور سے تعلق رکھنے والے تمام شعبوں کے سربراہوں کو خصوصی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ نمازیوں اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جبکہ دوسری طرف مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے اب عمرہ یا حج کرنا بہت مشکل ہو گیا ہیں جس سے پاکستان کی عوام حکومت سے ناراض دیکھائی دیتی ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی عملی قدم سامنے نہیں آیا۔