بہاولپور (اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستان کے مشہور سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کوموٹر سائیکل پر اسپتال لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس نے شائقین کو غم میں نڈھال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شاکر شجاع آبادی کے بیٹے کا والد کو موٹر سائیکل پر اسپتال لے جانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ والد کی حالت خراب ہونے پر حکیم کے پاس لےکر گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اتنی آمدنی نہیں کہ والد کو ٹیکسی پر اسپتال لے جاتے۔ شاعر کے بیٹے نے شکوہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ حکومتی کاغذات میں ہمیں وظیفہ ملے گا لیکن وہ ابھی تک نہیں ملا ہے ۔
دوسری جانب، شائقین کی طرف سے انتہائی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک مشہور مخصوص زبان کے شاعر کو حکومتی طرف سے کوئی سہولت میسر نہیں اور اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ان کے بیٹے کے مطابق، حکومت کی طرف سے وظائف کا اعلان تو کیا جاتا رہا ہے مگر ابھی تک انہیں کسی قسم کا وظیفہ نہیں مل سکا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More