اہم خبریں

جنرل رانی کی بیٹی ’ عروسہ عالم ‘ کا کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون نے خاموشی توڑ دی، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

بمبئ/ لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) صحافی عروسہ عالم نے کیپٹن امریندر سنگھ اور اپنے تعلق پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی دوستی کو معاشقہ قرار دینا بہت غلط ہے ۔ خیال رہے کہ بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پاکستانی خاتون دوست عروسہ عالم سے متعلق ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، عروسہ عالم پر آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔ اس کی صفائی میں کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ روز عروسہ عالم کی بھارت کی کئی مشہور سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

 

 

Advertisement

اس کے بعد عروسہ عالم بھی ایک انٹرویو میں کیپٹن امریندر سنگھ کا بچائو کرتے ہوئے مخالفین پر شدید تنقید کرتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے مجھے اس پوری دنیا میں اپنا دوست بنانے کے لئے منتخب کیا، ہمارا ذہنی اور آئی کیو لیول ایک جیسا ہے‘۔

 

 

Advertisement

عروسہ عالم کا انڈین میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں بہت مایوس اور دکھی ہوں۔ میں گزشتہ 16 سال سے انڈیا کے دورے کر رہی ہوں۔ کیا الزام لگانے والوں کو لگتا ہے کہ ”را” کے بھی آئی ایس آئی سے ہاتھ ملے ہوئے ہیں۔ آپ کی آئی بی، مرکزی سیکورٹی ایجنسیاں، بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت، کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت، کیا وہ سبھی آئی ایس آئی پیرول پر تھیں، جن سے مجھے ویزا ملتا تھا؟انہوں نے کہا یہ سب باتیں غیر منطقی ہیں۔ حقیقت میں مجھے ان الزامات کی پرواہ نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

میں اپنی زندگی کے اس پڑائو پر ہوں، جہاں مجھے ان چیزوں کی قطعی پرواہ نہیں ہے لیکن ان لوگوں کی سیاست کے سطح کو دیکھیں۔پاکستانی صحافی نے الزام لگانے والے انڈین لیڈروں سے سوال کیا کہ آپ اتنا نیچے کیسے گر سکتے ہیں؟ برائے مہربانی جا کر لوگوں کے لئے کچھ کام کریں، اگر آپ حکومت میں ہیں تو مجھے اس میں کیوں گھسیٹ رہے ہیں؟نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کے رشوت لینے کے الزامات سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بہت گھٹیا الزام ہے۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ میں بھاگ گئی، میں بھاگی نہیں ہوں، میرا ویزا ختم ہونے کے بعد میں پاکستان آئی تھی اور اب میں اسلام آباد میں اپنے گھر پر ہوں۔

 

 

Advertisement

دوسری طرف آپ کو بتاتے چلے کہ بھارت کا ایک عرصے سے ایسا ہی راویہ ہے کہ وہ پاکستان کو لے کر کافی خبطی پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کے معروف گلوکار عدنان سمی جو کہ پاکستان سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے اب بھارت کی قومیت لے لی ہیں۔ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

نکر پہن کر گھومنا، نکر والی گیم دیکھنا اور عورت کے لئے ستر کا کیا حکم ہے ؟ جانئے

ستر کا حقیقی مفہوم کیا؟ مرد اور عورت کیلئے کیوں ستر کی آگاہی ضروری ؟… Read More

5 hours ago

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے نعرے لگ گئے

حکومت نے راتوں رات عوام کو بڑی خوشخبری دے دی، نواز لیگ زندہ باد کے… Read More

2 days ago

اگر بیوی ماں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دے تو کیاں میاں بیوی کو طلاق دے سکتا ہے ؟

" ایک سوال اور اُس کا جواب جو ہر کسی کی زندگی کو بدل سکتا… Read More

2 days ago