اہم خبریں

تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں کسے قصوروار ٹھہرایا گیا؟ تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر۔۔

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے ایشو پر پی ٹی وی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیدیا ہے ۔

 

 

Advertisement

ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نے بغیر کسی ٹھوس وجہ سے شعیب اختر کیساتھ نامناسب رویہ اختیارکیا۔ کمیٹی نے شعیب اختر، ڈاکٹر نعمان سے ان کاموقف جاننے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

 

 

Advertisement

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

 

 

Advertisement

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے.بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قومی ہیرو نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 

Advertisement

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

 

 

Advertisement

دوسری طرف پاکستان مشہور شخصیت بشمول شوبز کے لوگ بھی پاکستانی اسٹار شعیب اختر کے حق میں کھڑے ہو گئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شعیب سے معافی مانگی جائے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago