0اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر مملکت علی محمد خان نے پاکستان کے اسٹار بائولر شعیب اختر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کی بے عزتی کا مطلب قوم کی اور ان کی بے عزتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے ہوسٹ نعمان نیاز نے شو نہیں ہونے دیا ،یہ کسی کے والد کا ٹی وی نہیں اور نہ کسی کے باپ کا شو ہے ، ملک کا صدر اور وزیراعظم بھی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ ’’میں شو نہیں کروں گا تو کوئی نہیں کرے گا ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا ان کی ایک بال نے ہندوستان قوم کو خاموش کیا۔
ٹی وی پروگرام میں نیشنل ہیرو کے ساتھ بین الاقوامی اسٹار تھے، دنیا دیکھ رہی تھی، خوشی کا سماں تھا۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز کے تنازعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔
اسپیکر قاسم سوری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ’اخلاق سے قومیں بنتی اور بگڑتی ہیں،
انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل شے اخلاق ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے عظیم قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ ایک نام نہاد کرکٹ ایکسپرٹ کے انتہائی جاہلانہ رویے کی شدید مذمت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ قاسم سوری نے کہا کہ نعمان نیاز نے شعیب اختر کی نہیں بلکہ پاکستان کی توہین کی ہے۔
پوری قوم شعیب اختر کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے میزبان نعمان نیاز کو فورا پاکستان کے سرکاری نیوز چینل سے نکالا جائے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More