لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) اچانک ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک ٹریفک وارڈن نے ضعیف العمر شخص کی مدد کرتے ہوئے ہمدردی و فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے ضعیف العمر شخص کو کندھوں پراٹھا کر سڑک پار کروائی۔
دراصل لاہور میں ایک بزرگ شہری گھبراہٹ میں روڈ عبور نہیں کر پارہا تھا کہ اسی دوران بزرگ شہری کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وارڈن فوری مدد کو پہنچا اور کندھوں پر بٹھا کر انہیں سڑک پار کرائی۔
بزرگ شہری نے ٹریفک وارڈن کے اس طرز عمل پر اسے ڈھیروں دعائیں دیں اور اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی ٹی او نے وارڈن کو شاباشی دی اور اس کے لئے تعریفی سند کا بھی اعلان کیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ٹریفک وارڈن کے اس انسانی جذبے کو خوب سراہا جارہا ہے۔
دوسری طرف یہ بات بھی قابل غور ہے کہ وارڈن دن رات نا دھوپ دیکھتے ہیں اور نا بارش بس لوگوں کی خدمت میں مصروف نظر آتے ہیں تاکہ ٹریفک رواں رہ سکے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More