اہم خبریں

پاکستا چھا گیا، بھارت، کیویز اور اب افغانیوں کی بھی چھٹی۔

دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ جیت لیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کے دیے گئے ٹارگٹ کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو شروع میں ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کے محمد رضوان نے 8 رنز بنائے تھے کہ مجیب الرحمان کی گیند پر نوین الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور صرف 12 رنز تھا،

 

 

Advertisement

اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاکستان کا مجموعی سکور 75 ہوا تھا کہ فخر زمان محمد نبی کی گیند پر ایل ڈبلیو ہو گئے انہوں نے 30 رنز بنائے، ان کے بعد محمد حفیظ آئے وہ دس گیندوں پر دس رنز ہی بنا پائے تھے کہ راشد خان کی گیند پر گلبدین نائب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔

 

بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 51 رنز بنائے اور وہ راشد خان کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ شعیب ملک 19 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے، آصف علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انیسویں اوور کی آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو جتوا دیا، آصف علی نے 25 رنز بنائے۔

Advertisement

 

 

اس طرح پاکستان نے پانچ وکٹ سے میچ جیت لیا۔افغانستان نے مقررہ بیس اوور میں 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ٹاس ہار گیا، افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

Advertisement

 

 

 

Advertisement

افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، حضرت اللہ زازئی بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ محمد شہزاد نے آٹھ رنز بنائے اور وہ شاہین آفریدی کا شکار بنے ان کا بابر اعظم نے کیچ لیا، افغانستان کی تیسری وکٹ اصغر افغان کی گری انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے بیٹھے۔

 

 

Advertisement

رحمان اللہ گربز نے بھی دس رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ کریم جنت 15 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، نجیب اللہ زردان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 22 کے سکور پر ہمت ہار گئے وہ شاداب کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اس طرح افغانستان کے چھ کھلاڑی 76 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے،

 

 

Advertisement

اس کے بعد محمد نبی اور گلبدین نائب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ محمد نبی نے 35 اور گلبدین نائب نے بھی 35 رنز بنائے۔ اس طرح افغانستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2، شاہین آفریدی ، حارث رئوف، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

 

Advertisement

دوسری طرف یہ بھی سننے میں آرہا کہ اب ہو سکتا ہے آصف کو بیٹنگ لائن میں اوپر لے آئے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ٹیم آصف کی طرح پریشر کو لے کر کھل کر کھیلنے والا ابھی کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

یہ آصف ہی ہے جو اتنے پریشر کے باوجود ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار گیا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago