اہم خبریں

مہنگائی پھر سے بے قابو، حکومت ناکام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،۔

 

 

Advertisement

جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی، کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی 15.01 فیصد تک ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 4 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ،قیمت 2411.77 روپے ہوگئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی، انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوئے، ایک درجن انڈے کی قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی۔

 

 

Advertisement

 

ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل میں 19 روپے 30 پیسے کا اضافہ ہوا، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 1800 روپے سے تجاوز کرگئی، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7 روپے 4 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا، بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، دال مسور، دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔

 

Advertisement

 

حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

Advertisement

 

دوسری طرف حکومت کی طرف سے کوئی بھی واضح حکمت عملی مہنگائی کو قابو کرنے لے لئے سامنے نہیں آئی۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago