اہم خبریں

چلے چلے، عمران حکومت کا جنازہ پڑھانے، حافظ حمد اللہ کا قوم کو پیغام

اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹ
موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم اب کھڑی ہو جائے۔

 

 

Advertisement

عمران سونامی خان کو گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ اب انہیں گھبرانے کیساتھ بھگانا بھی ھے،عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفیٰ دے ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئیے۔

 

 

Advertisement

اآج  پی ڈی ایم کے ڈی جی خان میں جلسے کے حوالے سے جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا جنوبی پنجاب کی سرزمین ڈیرہ غازی خان پر آج جلسے میں پی ڈی ایم کے قائدین آرہے ہیں۔

 

 

Advertisement

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ورکرزاورجنوبی پنجاب کے عوام سے جلسے میں بھرپورشرکت کی اپیل ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا تبدیلی سرکارنے قوم کومہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی۔ عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفی دے ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئیے۔ سوا تین سال میں نہ نیا پاکستان بنا سکے،نہ قائداعظم کا پاکستان۔ حکومت نے پاکستان کوآئی ایم ایف کاچراگاہ بنا دیا ہے۔ حکومت نے قوم کو بھیڑ بکری سمجھ کرآئی ایم ایف کو ”گروی“میں دے دیاہے۔

 

 

Advertisement

 

انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافے کی تیاری ہورہی ہے۔حکومت عوام پرمہنگائی کاایک اور ڈرون حملہ کرنے والی ہے۔ ملک میں عوام کی نہیں آئی ایم ایف اور ان کے،چیلوں، کی حکومت ہے۔ڈی جی خان کا جلسہ عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے سیاسی چیلوں،اورعمران خان کی حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔چلو چلو 31 اکتوبرڈیرہ غازی خان چلو عمران حکومت کی جنازہ پڑھانے کی تیاری ہے۔

 

Advertisement

 

مہنگائی اور مخصوص تحریک کی وجہ حکومت وقت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جو صورت حال ابھی قابو میں آتی نظر نہیں آرہی ہیں۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago