شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سابقہ بھارتی کرکٹر اور بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑاکی جانب سے حال ہی میں ٹوئٹ کیا گیا، جس میں انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
یہ بیان سامنے آنے پر بھارتی شائقین سیخ پا ہوگئے اور بھارت کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنے پر آکاش چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آکاش چوپڑا کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہو چکی ہے۔ آکاش نے اپنی پیش گوئی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین ٹیم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بولر حارث رؤف اور شاہین آفریدی وکٹیں لیں گے۔آکاش چوپڑا نے مزید کہا تھا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں جیت کا پلڑا پاکستان کی طرف جھکا ہوا ہے۔
دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔
بشکریہ جاوید چوہدری
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More