قصور (اعتماد نیوز ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیر مواصلات سردار محمد آصف نکئی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،ڈی سی قصور کی چونیاں میں شہید اے ایس آئی اکبر علی کے گھر آمد اور انہوں نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا چونیاں سے تعلق رکھنے والے گزشتہ روز گجرانوالہ کے قریب تحریک کے درمیان جھڑپ میں اے ایس آئی اکبر علی شہید ہوگئے تھے۔
افسران اور صوبائی وزیر کی آمد پر شہید اکبر علی کی سات سالہ بچی نے سوال کیا کہ آپ میرے بابا کو لا کر دے سکتے ہیں جس پر ڈی پی او قصور اور تمام افسران آبدیدہ ہو گئے آپ کے بابا زندہ ہیں آپ کو پتہ ہے نا شہید زندہ ہوتے ہیں ڈی پی او قصور کا بچی سے مکالمہ، اگر بابا زندہ ہیں تو وہ نظر کیوں نہیں آتے بچی کے معصومانہ سوال نے تمام فیملی کو آبدیدہ کر دیا ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہید اکبر علی کے ۔
چھوٹے بھائی عمران کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی کاوش سے پنجاب حکومت نے شہید کی فیملی کے لئے چار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے پنجاب حکومت کی طرف دیا جانے والا شہید پیکج ایک ہفتہ کے اندر اندر ورثا کے حوالہ کر دیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر موجود تھے ـ
دوسری طرف تاذہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک کا حکومت کے ساتھ معاہدہ طہ پا گیا ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More