اہم خبریں

کیویز نے بھارتی سورمائوں کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارت کو اہم میچ میں شرمناک شکست

شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے111 رنز کے ہدف حاصل کرکے بھارت کو اہم میچ میں شکست دے دی، نیوزی لینڈ 8 وکٹوں سے جیت گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے میچ کا آغاز مارٹن گپٹل اور مچل نے کیا، مارٹن گپٹل نے 20 رنز بنائے اور وہ بیمرا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، مچل اور کین ولیمسن نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 33 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔

 

 

Advertisement

ڈیرل مچل نے انتہائی تیزی سے 49رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے، وہ بھی بیمرا کا شکار بنے، کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اس میچ میں نیوزی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور بھارت نے دو تبدیلیاں کیں۔ بھارت کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، بھارت کا مجموعی سکور گیارہ ہوا تھا کہ بھارت کا پہلا کھلاڑی ایشان کشن چار رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گیا، کے ایل راہول بھی 18 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار گئے، روہت شرما بھی 14 کے سکور پر ہمت ہار گئے، ویرات کوہلی صرف 9 رنز بنا سکے، بھارت کے پنت 12 رنز پر بولڈ ہو گئے۔

 

 

Advertisement

 

ہاردک پانڈیا 23 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر گپٹل کو کیچ تھما بیٹھے، غرض مقررہ بیس اوورز میں بھارت کی ٹیم صرف 110 رنز بنا سکی اور سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے،رویندرا جدیجا نے 26 رنز بنائے اور وہ ناٹ آئوٹ رہے۔ واضح رہے کہ اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکا ہے۔

 

Advertisement

 

بشکریہ جاوید چوہدری

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago