اہم خبریں

کیویز سے بری طرح ہارنے کے بعد ویرات کوہلی نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری انڈین ٹیم کو شرمندگی کا سامنا

دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مین پاکستان کے بعد اب نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا مشکلات میں پڑ گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کو اپنے میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ اب نیوزی لینڈ کی شکست کے لیے بھی دعائیں کرنا ہونگی۔

 

 

Advertisement

معروف بھارٹی کمنٹیٹر وکرانت گپتا نے کہا کہ ڈر بھارتی ٹیم کے ماتھے پر لکھا ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہارنے کا خوف بھارتی کیمپ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔

 

 

Advertisement

سابق سپیڈ سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیرو شعیب اختر نے کہا ہے کہ جب ہندوستان چھوٹی چھوٹی باتیں اور تکبر کرے گا تو پھر اس کے ساتھ یہی کچھ ہو گا ، اگر بھارت نے ورلڈ کرکٹ کھیلنی ہے تو پھر اسے دوسروں کی عزت کرنا پڑے گی۔

 

 

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست کے بعد مجھے لگتا ہے کہ افغانستان بھی بھارت کو نہیں چھوڑے گا اور اگر افغانستان ٹاس جیت گیا تو وہ انڈیا کو نہیں چھوڑے گا اور ہندوستان کی شامت آ جانی ہے۔

 

 

Advertisement

یار رہے کہ بھارتی کپتان نے اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہادری سے نہیں کھیلی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم نے باؤلنگ اور بیٹنگ بہادری سے نہیں کی، نیوزی لینڈ نے بہتر کھیل پیش کیا، باؤلنگ کے وقت ہمارے پاس اتنے رنز نہیں تھے۔ جب اپ اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں تو آپ دبا ؤ ہوتا ہے مگر ہمیں اس کا سامنا کرکے بہتر پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ہمیں پر امید ہوکر اپنے اگلے میچز کھیلنا ہوگا اور جو ہوچکا اسے بھولنا ہوگا۔

 

 

Advertisement

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات بھولنی نہیں چاہیے کہ بھارت ایک اچھی ٹیم ہیں اور اگر ان نے کم بیک کیا تو شاید وہ ورلڈ کپ بھی جیت کے لے جائے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago